Saturday, 12 January 2013

Common wealth Essay competition 2013

دولت مشترکہ مقابلہ مضمون نویسی 2013ء

مقابلہ مضمون نویسی برائے سال 2013ء طلبا کو ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ تخلیقی اور بین الاقوامی فضا میں نئے خیالات سوچیں۔
writing
ملکہ کی اس سال کے مضمون نگاری کا مقابلہ جیتنے والوں سے ملاقات کے بعد رائل کامن ویلتھ سوسائٹی نے کیمبرج یونیورسٹی پریس کی شراکت سے دولت مشترکہ کے مقابلہ مضمون نویسی برائے سال 2013ءکا آغاز کیا۔
رائل کامن ویلتھ سوسائٹی کے زیر انتظام جاری یہ مقابلہ مضمون نویسی اسکولوں کے درمیان بین الاقوامی سطح پر مضمون نگاری کا دنیا کا سب سے پرانا اور وسیع ترین پیمانے پر منعقد ہونے والا مقابلہ ہے۔ ماضی میں مقابلہ جیتنے والوں میں سنگاپور کے وزیر اعظم لی سین لونگ، اور ایلسپیتھ ہکسلے شامل ہیں۔
اگلے سال کے لیے مقابلے کا عنوان دولت مشترکہ کا موضوع ہی ہے ’اینٹرپرائزکے ذریعے مواقع ‘۔ یہ درخواست کی گئی ہے کہ جنوری 2013ءسے ڈاک یا ای میل کے ذریعے اپنے مضامین ارسال کیے جائیں۔
مقابلے کا مقصد طلبا کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرکے، جو دولت مشترکہ کے 54ملکوں کی اس منفرد تنظیم میں اپنے ہم عمروں سے مقابلہ کریں گے، دولت مشترکہ کے ملکوں میں نوجوانوں کے تخلیقی جوہر کا اعتراف کرنا اوراس کی پرورش کرنا ہے ۔
2012ء میں آٹھ ہزار کے قریب لکھاریوں نے اس مقابلے میں حصہ لیا اوردولت مشترکہ کے 38ملکوں میں 245 اسکولوں کے ایک ہزار طلبا نے اپنی تحریروں پر انعامات حاصل کیے۔ مضمون جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم مئی 2013ءہے اور نتیجے کا اعلان اگلے سال کے موسم خزاں میں کیا جائے گا جب ایک جونیئر اور ایک سینئر انعام یافتگان اور ایک رنر اپ کا اعلان کیا جائے گا اور ججز سونے، چاندی اور کانسی کے انعامات دیں گے۔
رائل کامن ویلتھ سوسائٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر کیتھرین کلارک نے کہا،’’دولت مشترکہ کا مقابلہ مضمون نویسی برائے سال 2013ء طلبا کو ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ تخلیقی اور بین الاقوامی فضا میں نئے خیالات سوچیں۔ 2013ءمیں ہم چاہتے ہیں کہ دولت مشترکہ کے 54ملکوں میں ہم طلبا کو انعامات وصول کرتے ہوئے دیکھیں اور ہمیں اعتماد ہے کہ جوبلی ٹائم کیپسول کی کامیابی اورکیمبرج یونیورسٹی پریس کے ساتھ ہماری حالیہ شراکت اس مقصد کو حاصل کرنے میں ہماری مددگار ہوگی۔ ‘‘
کیمبرج یونیورسٹی پریس کے بین الاقوامی تعلیم کی ڈائریکٹر کلاڈیا بکفورڈ سمتھ نے اس موقع پر کہا،’’ہمیں خوشی ہے کہ ہم دولت مشترکہ کے مقابلہ مضمون نویسی کی معاونت کرنے کے اہل ہیں۔ یونیورسٹی پریس کا مقصد تعلیم، علم اور تحقیق کو دنیا بھر میں بڑھانا ہے اور یہ شراکت داری دولت مشترکہ کے ملکوں کے ہزاروں نوجوان لکھاریوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ایک پرجوش طریقہ ہوگی۔‘‘
مقابلہ برائے سال 2013ء، بشمول شمولیت کے موضوعات اور قواعد سے متعلق مزید معلومات اس ویب سائٹ 2013 Competition, including topics and rules of entry visit . سے حاصل کریں۔

No comments:

Post a Comment