Monday, 16 December 2013

UK Visa Fees (online payment for UK visa)

پیر 16 دسمبر سے برطانوی ویزے کے حصول کے خواہش مند افراد ویزے کی درخواست آن لائن دائر کرنے کے علاوہ ویزا فیس کی ادائیگی بھی ایک آن لائن سسٹم کے تحت کرینگے۔
پاکستان میں برطانوی ویزے کے خواہش مند افراد کے لیے یہ تبدیلی برطانوی ہوم آفس کی جانب سے ویزا کی درخواستوں کے عمل کو مزید باسہولت بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔
درخواست گذار ماسٹر اور ویزا کے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے برطانوی ویزا فیس کی ادائیگی کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ ادائیگی کے لیے متبادل صورت ای- والٹ اسکرِل سروس (e-wallet Skrill service) بھی ہے۔ ویزے کی فیس برطانوی پائونڈ اسٹرلنگ میں ادا کی جائے گی۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے ویزا سیکشن کی سربراہ مارگریٹ پیرٹریڈج (Margaret Partridge) نے کہا:

برطانیہ اور پاکستان کے مشترکہ مفادات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہر سال چودہ لاکھ (1.4 million) سفر اختیار کیے جاتے ہیں۔ پوری دنیا کے ممالک میں جاری کیے جانے والے برطانوی ویزا کی پانچویں بڑی تعداد پاکستان میں جاری کی جاتی ہے
یہ پیش رفت برطانوی حکومت کے ‘ڈیجٹل بائے ڈیفالٹ انیشئیوٹو’ (Digital by Default initiative) کا حصہ ہے اور اخراجات میں کمی کا باعث بن کر ویزا فیس کو کم از کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ یہ طریقہ ویزا کے درخواست گذاروں کے لیے محفوظ اور باسہولت ہے کیونکہ ویزا کے عمل کے دوران فیس کی نقد رقم ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں پڑیگی

No comments:

Post a Comment