Tuesday 1 March 2016

Questions about American Visas


سوال نمبر 1أ:
تارکين وطن )امگريشن ويزہ(کي ضرورت کس کو ہوتي ہے؟
جواب:کوئي بھي جو امريکہ ميں کام کرنا چاہئے، يا مستقل رہنا چاہئے ، اسے امريکہ کا سفر
کرنے کيلئے اميگريشن ويزہ کي ضرورت ہوتي ہے۔۔اميگريشن ويزہ کي اہليت اور درخواست کا
طريقہ کار جاننے کيلئے ہمارے اميگريشن ويزہ ويب پيچ ملاحظہ کريں
اميگريشن ويزہ کو لکھنے کيلئے ہمارا ويب بيسڈ اي ميل طريقہ کار استعمال کريں ٫
: سوال نمبر 2
ميں اپنا کيس نمبر کس طرح تلاش کروں؟
جواب:درخواست گزار يا پيٹيشنر اپنا کيس نمبر حاصل کرنے کيلئے نيشنل ويزہ سنٹر سے
رابطہ کر سکتے ہيں
عموما کيس نمبر )آئي ايس ايل (سے شروع ہوتا ہے ، جسکے بعد دس ہندسوں کا مکمل نمبر
ہوتا ہے، ہم اي ميل کے ذريعے آپ کي مدد کر سکتے ہيں ، اگر پيٹيشنر يا درخواست گزار ہميں
اپنے مکمل نام اور تاريخ پيدائش بھيجيں ۔۔۔
: سوال نمبر 3
ميں I-130 )غير ملکي رشتہ داروں کيلئے درخواست( اپنے قريبي خاندان کے فرد کيلئے
پاکستان ميں دائر کرانا چاہتا ہوں ؟
جواب:آپ کو درخواست اپنے قريبي يا اپنے شہر کے ) US citizenship & immigration services (USCIS ) ميں دائر کرنا ہوگي، اگر آپ پاکستان ميں ہيں تو برائے مہرباني اپني
درخواست امريکہ ميں مقرر کردہ پتہ پر ارسال کريں ،مزيد معلومات کيلئے اس ويب پيج پر
جائيں ۔ www.uscis.go
سوال نمبر 4
ميرے کيس کي ترجيح تاريخ يا priority date کيا ہے ؟
جواب:جس دن آپکي درخواست USCIS کے دفتر ميں جمع ہو جائے وہي تاريخ آپکي
priority date ہوتي ہے ،موجودہ Priority date معلوم کرنے کيلئے اس ويب ساٹ پر جائيں
. http://travel.state.gov/visa/bulletin/bulletin_1360.html
: سوال نمبر 5
مجھے ايک ايسي اي ميل موصول ہوئي ہے کہ ميں ايک گرين کارڈ کي لاٹري ويزہ کيلئے
درخواست کرنے کيلئے منتخب کيا گيا ہوں کيا يہ مستنند ہے؟
آپکو کسي بھي ايسي اي ميل کا يقين نہيں کرنا چاہئے جس ميں کہا گيا ہو کہ آپ نے ڈي وي
لاٹري ويزہ جيت ليا ہے ،يا آپ کو منتخب کر ليا گيا ہے ،کچھ واقعات ميں ايسي ميلز جرائم
پيشہ افراد کي جانب سے بھيجي جاتي ہيں، سٹيٹ ڈيپارٹمنٹ انٹرنيٹ مہيا کرنے والي کمپنيز کے
ساتھ مل کر ايسي اي ميلز کي روک تھام کيلئے کام کر رہا ہے ،برائے مہرباني اس بات کا خيال
رکھيں کہ پچھلے پانچ سالوں ميں پاکستاني شہريوں کي ايک بہت بڑي تعداد امريکہ ميں ہجرت
کر چکي ہے اس وجہ سے پاکستان لاٹري ويزہ کيلئے اہل نہيں ہے ۔يو ايس لاٹري ويزہ پروگرام
ان ملکوں کيلئے شروع کيا گيا تھا جن کي نمائندگي امريکہ ميں کم ہے ۔۔
: سوال نمبر 6
ميں اپنے اميگريشن ويزہ کي انٹرويو تاريخ کيسے حاصل کروں ؟
جواب؛
نيشنل ويزہ سنٹر يو ايس ايمبيسي اسلام آباد ميں ہونے والے نوے فيصد انٹرويو شيڈول کردہ ہيں
، جب آپ کے کيس کي باري آجائے گي تو نيشنل ويزہ سنٹر آپکو يا آپکے پيٹيشنر کو فيس کي
ادائيگي ، ايفي ڈيوٹ آف سپورٹ کي ادائيگي اور باقي ضروري کاغذات جيسے کہ ڈي ايس 232
فارم ،پيدائش کا سرٹيفيکيٹ اور ممکنہ طور پر نکاح نامہ يا طلاق نامہ کي دستيابي کيلئے رابطہ
کرے گا، جب آپ يہ سارے کاغذات جمع کراديں گے تونيشنل ويزہ سنٹر آپ کو انٹرويو کي
تاريخ دے گا، اور آپ کي فائل يو ايس ايمبيسي اسلام آباد کو بھيجي جائے گي، آپکو اپني مقرر
کردہ انٹرويو کي تاريخ پر اپنا پاسپورٹ، ميڈيکل رپورٹ، اور دوسرے ضروري کاغذات جو کہ
انٹرويو ليٹر پر بھي لکھے ہونگے اور آپ کو ساتھ لے کر جانا ہوں گے ۔۔۔يو ايس ايمبيسي
اسلام آباد آپکو انٹرويو ليٹر نہيں بھيجے گي اگر آپ کو انٹرويو ليٹر نيشنل ويزہ سنٹر سے مل
چکا ہے ۔۔
: سوال نمبر 7
ميرا پيٹيشنر گرين کارڈ ہولڈر سے امريکي شہري بن چکا ہے ميں اپنا ويزہ کي کيٹگري کيسے
چينج کروں؟؟؟
جواب:
آپ اپنے پيٹيشنر کي شہريت کے سرٹيفيکيٹ Naturalization certificate يا امريکي
پاسپورٹ کي کاپي اس دفتر ميں بھيجوائيں جہاں آپکي درخواست موجود ہے
: سوال نمبر 8
ميرا k1/k3 کيس منظور کر ليا گيا ہے،نيشنل ويزہ سنٹر سے امريکہ سفارتخانے اسلام آباد
پاکستان منتقل کر ديا گيا ہے ،مجھے کيا کرنا چاہئے ؟
جواب :
برائے مہرباني تحمل سے انتظار کريں،يو ايس ايمبيسي آپ کي فائل کا جائزہ لينے کے بعد
درخواست گزار يا پيٹيشنر کو ہدايات کا ايک 3،5 پيکٹ بھيج دے گي اس عمل ميں دو تين ہفتے
لگ سکتے ہيں ۔ہدايات کا يہ 3 ، 5 پيکٹ درخواست گزار کے ميلنگ ايڈريس پر بھيجا جائے گا۔
مزید جاننے کیلئے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریںhttp://visaguideurdu.com/

No comments:

Post a Comment